The Dawn News - Pakistan

والد کی جانب سے کرایا گیا ریفرنڈم ان کا سب سے غلط فیصلہ تھا، بیٹا پرویز مشرف
سابق آرمی چیف، صدر اور کچھ وقت کے لیے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو رہنے والے مرحوم پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے کہا ہے کہ ان کی نظر میں والد کی جانب سے 2002 میں کرایا گیا ریفرنڈم ان کا سب سے غلط فیصلہ تھا۔

بلال مشرف نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والد کے آخری ایام سمیت ان کی سیاست اور فوجی سروس پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دادا قیام پاکستان کے بعد ہندوستان سے ہجرت کرکے کراچی آئے، وہ پہلے سے ہی سرکاری ملازم تھے، اس لیے انہیں کراچی میں سرکاری رہائش گاہ ملی۔

ان کے مطابق ان کے دادا کلرک تھے، انہیں جیکب لائن میں ایک کوارٹر ملا، جہاں ان کے خاندان نے ابتدائی سال گزارے، پھر ان کے خاندان نے ناظم آباد میں گھر بنایا، پھر دوسری جگہوں پر بھی گھر بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی دادی نے بھی قیام پاکستان کے بعد کسٹم سروسز میں ملازمت کی جب کہ دادا ترکیہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں بطور کلرک تعینات ہوئے تو ان کے خاندان کے معاشی حالات بہتر ہو۔

انہوں نے والد کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد نے انقرہ میں تعلیم حاصل کرنے سمیت ایف سی کالج لاہور اور دیگر اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فوج میں شمولیت اختیار کی۔

بلال مشرف کا کہنا تھا کہ ان کے والد اچھے، شفیق اور سخت مزاج تھے، غلطی کرنے پر انہیں اس طرح سمجھاتے کہ وہ دوبارہ کبھی غلط نہ کرتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ زندگی کے آخری ایام میں وہ والد کے قریب رہے، انہوں نے والد سے معافیاں بھی مانگیں اور والد نے بھی انہیں معاف کیا، ان کے درمیان کبھی لڑائی نہیں ہوئی تھی لیکن شکوے تھے جو والد کے آخری ایام میں دور ہوئے۔

بلال مشرف کے مطابق دبئی میں والد اور بولی وڈ اداکار سنجے دت کی متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں، دونوں ایک ہی سینٹر میں بیڈمنٹن کھیلنے آتے، دونوں کے درمیان اچھے دوستانہ روابط تھے۔

پرویز مشرف نے نواز شریف کو معزول کرکے 12 اکتوبر 1999 کو اقتدار سنبھالا تھا، اے ایف پی

ایک سوال کے جواب میں بلال مشرف نے بتایا کہ انہیں والد کی جانب سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے قیام کا فیصلہ سب سے اچھی بات اور اچھا کام لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ والد کی جانب سے نادرا کے قیام کے بعد ہی پاکستانی عوام کے قانونی دستاویزات کو مناسب انداز میں محفوظ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور آج نادرا کا کردار انتہائی اہم بن چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ والد کی شخصیت سے بالکل مختلف ہیں، ان کا سیاست اور فوج سے کبھی لگاؤ نہیں رہا، ان کا رجحان تعلیم کی طرف ہے۔

والد کے سب سے برے یا غلط کام کے سوال پر بلال مشرف نے والد کی جانب سے 30 اپریل 2002 کو کرائے گئے ریفرنڈم کو والد کا سب سے غلط فیصلہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ والد نے 1999 میں حکومت سنبھالی اور 2001 تک بہترین انداز میں حکومت چلائی لیکن 2002 میں انہوں نے ریفرنڈم کرایا جو کہ ان کی نظر میں غلط فیصلہ تھا۔

پرویز مشرف کئی سال تک آرمی چیف و صدر کے عہدے پر تعینات رہے، اے ایف پی

بلال مشرف نے کہا کہ ان کے خیال میں ریفرنڈم کروانا ملک سمیت والد کے لیے بھی غلط ثابت ہوا، اس سے اچھا تھا کہ انتخابات کروائے جاتے یا پھر جس طرح حکومت کرتے آ رہے تھے، ویسے ہی حکومت کرتے آتے لیکن ریفرنڈم نہ کرواتے۔

ان کے مطابق ریفرنڈم میں پوچھے جانے والے سوال تک بھی مناسب نہیں تھے اور ان کا ذاتی خیال ہے کہ ریفرنڈم کروانا والد کا سب سے غلط فیصلہ تھا جو انہیں پسند نہیں تھا۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 کی عمر میں 5 فروری 2023 کو انتقال کر گئے تھے۔

انہوں نے 12 اکتوبر 1999 کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کرکے اقتدار پر قبضہ کیا تھا اور بعد ازاں اس وقت کے صدر رفیق تارڑ کو بھی ہٹاکر خود کو چیف ایگزیکٹو قرار دیا تھا۔

پرویز مشرف 5 فروری 2023 کو انتقال کر گئے تھے، اے ایف پی

بعد ازاں 2001 میں وہ باوردی ملک کے پہلے صدر بھی بنے اور انہوں نے آرمی چیف کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھا اور متعدد بار بطور صدر خود ہی اپنی آرمی چیف کی مدت میں خود کو توسیع دیتے رہے۔

پرویز مشرف نے 30 اپریل 2002 کو عوامی ریفرنڈم کروایا جس میں انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ وہ انہیں آئندہ پانچ سال تک بطور صدر دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں؟ مذکورہ ریفرنڈم پر اس وقت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے اعتراض کیا تھا لیکن اس باوجود ریفرنڈم کرایا گیا اور نتائج میں دعویٰ کیا گیا کہ 97 فیصد ووٹرز نے پرویز مشرف کو آئندہ پانچ سال تک بطور صدر منتخب کرلیا۔

مذکورہ ریفرنڈم میں 18 سال سے زائد العمر ہر شخص کو رائے دینے کا حق دیا گیا تھا اور شناختی کارڈ دکھانے کی شرط بھی نہیں تھی۔