The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار، پاکستان چھوڑنے کا حکم
پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا، جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔

اس ضمن میں بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔

پاکستان کا یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد سے بھارت جارحانہ اقدامات اور بلااشتعال اقدامات کر رہا ہے، 6 اور 7 مئی کی شب اندھیرے میں پاکستان میں آزاد کشمیر، پنجاب میں مریدکے اور بہاولپور میں مساجد پر حملے بھی کیے، تاہم پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے تباہ کر دیے تھے، بھارت نے اس کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا تھا۔

اس کے جواب میں پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارت میں جوابی کارروائی کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا، جس کا اعتراف عالمی میڈیا نے بھی کیا، بھارت کی درخواست پر امریکی حکام نے جنگ بندی کروائی تھی۔

جنگ میں ہزیمت کا سامنا کرنے کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہا ہے، گزشتہ روز خضدار بلوچستان میں اسکول بس پر حملے میں طالبات سمیت 5 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے باوجود بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، گزشتہ روز بھارت نے ایک پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتکار پر غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔