The Dawn News - Pakistan - Sindh

وزیرداخلہ سندھ کا سی ای او کے الیکٹرک کے وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ
وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ  اگر کےالیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو  افسر اجلاس میں نہیں آئے تو پھر ان کے وارنٹ جاری کریں گے۔

سندھ اسمبلی  کے اجلاس میں وزرا نے الیکٹرک کے خلاف  شکایات کے انبار لگادیے،  اور اسپیکر اسمبلی سے سی ای او کے الیکٹرک کے  رویے کی بالخصوص شکایت کی۔

پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے ایم پی اے آصف نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہو رہے ہیں اور کے الیکٹرک 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کررہی ہے،  یوں کے الیکٹرک بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک کو دو مرتبہ بلایا گیا  لیکن وہ نہیں آئے لہذا انہیں پابند کیا جائے کہ وہ آئیں اور کمیٹی کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کریں۔

ایک اور رکن  اسمبلی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک سے نجات دلائی جائے اور اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

وزیرداخلہ ضیا لنجار نےکہا کہ اراکین اسمبلی کمزور نظر  آرہے ہیں،  ایسا نہیں ہے کہ عوام کےساتھ زیادتی ہو رہی ہو اور وہ صاحب (سی ای او کے الیکٹرک) اسمبلی کو جواب دہ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تاریخ مقرر کرلی جائے تو پھر انہیں نوٹس بھیجیں گے، اگر وہ نہیں آئے تو پھر وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا اس میٹنگ میں انہیں بھی بلایا جائے، پھر انہوں نے وزیر داخلہ سے کہا کہ وہ بھی اس اجلاس میں شامل ہوں۔