The Dawn News - Life & Style - Celebrity

نادیہ خان کو ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو ’بھائی‘ کہنے پر تنقید کا سامنا
معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں جب ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

حال ہی میں نادیہ خان نے ایک مارننگ شو کے دوران ایئر وائس مارشل اورنگزیب سے اپنے تعلق کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگزیب احمد ان کے شوہر فیصل راؤ کے قریبی دوست ہیں۔

شو کے دوران نادیہ خان نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں ان کے شوہر فیصل راؤ اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد دونوں موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر 1989 کی ہے، جب سب فائٹر پائلٹس تھے۔

نادیہ خان نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو بھائی کہتی آئی ہوں۔

اُن کے مطابق جب میری فیصل سے شادی ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ان کے تین بھائی ہیں، لیکن بعد میں بتایا کہ ایک بھائی اور بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے شوہر نے بتایا کہ وہ بھائی اورنگزیب ہے، جو ایک انتہائی قابل فائٹر پائلٹ ہے اور کہا کہ میں تمہیں بھی اس سے ملواؤں گا۔‘

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ’میرے شوہر اور اورنگزیب بھائی گھنٹوں فون پر باتیں کیا کرتے تھے، بعد میں میری بھی ان سے اور ان کے خاندان سے ملاقات ہوئی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں پہلی بار اورنگزیب بھائی اور ان کی فیملی سے ملی تو وہ صرف پاکستان کے بارے میں بات کر رہے تھے، جس سے اندازہ ہوا کہ وہ ملک سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب اورنگزیب بھائی سے اتنے متاثر ہیں کہ میرے شوہر اکثر کہتے ہیں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، میری طرح نہیں۔

نادیہ خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ناکامی سوتیلی ہوتی ہے اور کامیابی کے سو رشتہ دار نکل آتے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا ایئر وائس مارشل کو طویل ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں علم ہے؟ کیونکہ اُن کے پاس دوست سے فون پر گھنٹوں بات کرنے کے بجائے بہت کچھ کرنے کو ہے۔‘