The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تاخیر، 2 کے بجائے 10جون کو پیش کیا جائے گا
آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرنے تاخیر ہوئی ہے اور اب بجٹ 2 جون کے بجائے عید کے بعد 10جون کو پیش کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی بعض شرائط کو پورا کرنے کے لیے کابینہ کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے، آئی ایم ایف نے ریلیف کی بجائے حکومتی اخراجات کم کرنے کی شرط رکھ دی۔

ذرائع کے مطابق اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی کو رواں ماہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، آئی ایم ایف شرائط کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

دریں اثنا، وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 9 جون کو جاری کیا جائے گا۔

15 مئی کو ڈان اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ آئندہ وفاقی بجٹ پر ورچوئل تکنیکی سطح کی بات چیت شروع ہو چکی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کا اندازہ ہے کہ پاکستان کی مجموعی آمدنی اگلے مالی سال میں تقریباً 200 کھرب روپے تک پہنچ جائے گی، جبکہ آئی ایم ایف نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول پر زور دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بجٹ کی تکمیل پر پالیسی سطح کی رسمی بات چیت جمعہ (23 مئی) تک جاری رہے گی، آئی ایم ایف کے اسٹاف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان اگلے سال کے بجٹ اقدامات اور میکرو اکنامک فریم ورک پر معاہدے کے نتیجے میں 2 جون کو وفاقی بجٹ کا اعلان کیا جائے گا۔