The Dawn News - Pakistan - Sindh

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی آنکھوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
بچوں کی جانب سے موبائل فون کے بڑھتے استعمال کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی آنکھوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گھروں میں بچوں کی جانب سے موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے صوبے بھر میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی آنکھوں کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ’وژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن‘ آنکھوں کا معائنہ کرے گی۔

محکمہ تعلیم نے کراچی ڈویژن سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں ڈائریکٹرز پرائمری ایلمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولز کو خطوط جاری کر دیے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی آنکھوں کی صحت تعلیمی میدان میں سب سے ضروری ہے، لہٰذا تمام طلبہ کی آنکھوں کے ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے، تاکہ آنکھوں کی کسی ممکنہ بیماری یا نظر کمزور ہونے کی بروقت تشخیص کی جاسکے اور تشخیص کے مطابق علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ مارچ 2025 میں جاری کی گئی سائبر سیکیورٹی کمپنی کاسپرسکی کی سروے رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ ’89 فیصد والدین اپنے بچوں کو دورانِ سفر مصروف رکھنے یا خود کو آرام دینے کے لیے ان کے ہاتھ میں گیجٹ تھما دیتے ہیں‘۔

فروری میں ہونے والے اس سروے میں یہ بھی سامنے آیا تھا کہ مشرق وسطیٰ، ترکیہ اور افریقہ (میٹا) کے علاقوں میں تقریباً 53 فیصد بچے جس عمر میں اپنا پہلا ذاتی گیجٹ جیسے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ حاصل کرتے ہیں، وہ 3 سے 7 سال کے درمیان ہے۔

امریکن اکیڈمی آف چائلڈ اینڈ ایڈولیسنٹ سائیکاٹری کے مطابق مئی 2024 تک امریکا میں 8 سے 12 سال کی عمر کے بچے اسکرینز کے سامنے روزانہ تقریباً 4 سے 6 گھنٹے گزارتے ہیں۔

نوجوان ٹی وی، اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر جیسے آلات کی صورت میں اسکرینز کے سامنے بیٹھتے ہیں، وہ ان اسکرینز کے سامنے دن میں 9 گھنٹے اور کبھی کبھی اس سے بھی زیادہ وقت گزارتے ہیں۔