The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

شاندانہ گلزار کی بہن کا سابق شوہر پر سینئر افسران کےساتھ ملکر زمین سے محروم کرنے کا الزام
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی بہن نادیہ گلزار خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر آدم علی خان، سینئر سرکاری افسران کی ملی بھگت سے انہیں حق مہر میں ملنے والی زمین تک رسائی سے روک رہے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جمعہ کو چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نادیہ گلزار خان نے کہا کہ سینئر بیورو کریٹ، پولیس افسران اور پی ٹی آئی کے ایک مقامی رکن قومی اسمبلی مسلسل اس معاملے میں مداخلت کر رہے ہیں، تاکہ مجھے اس زمین کے جائز حق سے محروم رکھا جا سکے۔

انہوں نے اصرار کیا کہ حق مہر میں جان آباد اور نوشہرہ میں 20 جریب زمین، اور حیات آباد میں دو کنال زمین ملی تھی، لیکن طلاق کو 3 سال گزر جانے کے باوجود وہ زمین نہیں دی گئی، میں نے یہ معاملہ عدالت میں اٹھایا اور ثبوتوں کی بنیاد پر کیس جیت لیا۔

نادیہ گلزار خان نے کہا کہ میں نے اپنے والد کے دیرینہ دوست اور سابق صوبائی وزیر بشیر خان عمرزئی سے رابطہ کیا، جنہوں نے پشتون روایات کے تحت میری حمایت کی اور کہا کہ زمین کی قانونی کلیئرنس کے بعد وہ مزید کارروائی کریں گے۔

نادیہ گلزار نے کہا کہ قانونی کلیئرنس کے بعد انہوں نے یہ زمین بشیر خان عمرزئی کے بیٹے افضل بشیر خان عمرزئی کو فروخت کر دی۔

تاہم جب افضل بشیر خان عمرزئی اور اس کے ساتھی زمین پر گئے تو ان کے سابق شوہر آدم علی خان اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں افضل کے 2 قریبی دوست عماد اور فرحان ہلاک ہوگئے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ ایک سینئر بیوروکریٹ (جو ان کے سابق شوہر کا کاروباری ساتھی ہے) کے دباؤ پر پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے جھوٹے مقدمے میں انہیں بھی نامزد کر دیا، اور ان پر افضل بشیر خان کو فائرنگ پر اکسانے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔

نادیہ گلزار خان نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ بیوروکریٹ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ان کے خلاف ریونیو کیسز پر اثر انداز ہو رہا ہے، اور برسوں سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتا آرہا ہے۔

نادیہ گلزار نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی پر بھی پولیس کی تفتیش میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔