The Dawn News - Life & Style

نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت مسترد
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈ اور غبن کے الزامات میں گرفتار ماڈل، اداکارہ و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عاطف محمد خان نے اپنے وکلا کے توسط سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جنوبی) احسان ملک کی عدالت میں بعد از گرفتاری ضمانت درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

سماعت کے دوران عاطف محمد خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (اے ایف آئی) ان کے موکل کے خلاف الزامات کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، ایف آئی اے نے آڈٹ تک فراہم نہیں کیا۔

وکلا کے مطابق روایتی تفتیش میں ان اکاؤنٹس کے آڈٹ کے کوئی ذکر نہیں کیا گیا، جن سے متعلق ان کے موکل پر الزامات ہیں۔

عدالت میں نجی بینک کے وکلا نے عاطف محمد خان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) تھے، وہ کرپشن اور فراڈ میں ملوث ہیں، انہوں نے کمپنی کے پیسے ذاتی کاروبار میں استعمال کیے۔

عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

خیال رہے کہ  محمد عاطف خان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 10 مارچ کو 64 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

نادیہ حسین کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے بینک کے 80 کروڑ روپے کا غلط استعمال کرکے ذاتی کاروبار کے لیے 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز تیسری پارٹی سے وصول کیے اور وصول شدہ رقم پر کمپنی کے ہی پیسوں سے بھاری منافع بھی ادا کیا۔

بعد ازاں یہ معاملہ بھی سامنے آیا تھا کہ انہوں نے اپنی بیوی نادیہ حسین کے سیلون کے اکاؤنٹس میں بھی بھاری رقم منتقل کی اور اسی کیس میں ماڈل و اداکارہ ایف آئی اے میں پیش بھی ہوئی تھیں، انہوں نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا۔