The Dawn News - Life & Style - Celebrity

کئی سال تک ماہرہ خان میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتی رہیں، ہمایوں سعید کا شکوہ
آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ میں ایکشن میں دکھائی دینے والے ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماہرہ خان کو متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی لیکن اداکارہ انکار کرتی رہیں۔

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے حال ہی میں ’نکتا‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی آنے والی فلم سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہمایوں سعید کے ساتھ ہی ’نیت‘ ڈرامے سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب آنے والی فلم میں بھی ان کے ساتھ 10 سال بعد نظر آئیں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید نے پہلے ڈرامے کے وقت ان کا بہت خیال رکھا تھا، اس وقت ان کی عمر کم تھی لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ وہ بڑی ہوچکی ہیں اور ہمایوں سعید کی عمر کم ہوگئی۔

ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے بتایا کہ انہوں نے ماہرہ خان کو اداکار سے سپر اسٹار بنتے دیکھا، وہ آج بھی ویسی ہی مہذب اور پیار کرنے والی ہیں، جیسے وہ شروع میں ہوتی تھیں۔

دس سال بعد ایک ساتھ کام کیوں کیا کہ سوال پر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ ایک دہائی میں متعدد بار ماہرہ خان کو فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی لیکن وہ انکار کرتی رہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ماہرہ خان کو ’جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا‘ فلم میں بھی کام کرنے کی پیش کش کی لیکن اداکارہ نے ہر بار انکار کیا۔

ان کی بات پر ماہرہ خان نے تصدیق کی کہ انہوں نے واقعی ان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا، کیوں کہ انہیں مصالحہ اور کامیڈی فلموں میں کام کرنا اچھا نہیں لگتا۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جن تینوں فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا، وہ سپر ہٹ ثابت ہوئیں، انہیں انکار نہیں کرنا چاہیے تھا۔

اسی دوران ہمایوں سعید نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ماہرہ خان نے ’لو گُرُو‘ میں بھی کام کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن بعد میں بڑی منتیں کرنے کے بعد وہ رضامند ہوئیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مصالحہ فلم کی وجہ سے ’لو گُرُو‘ میں بھی متعدد بار کام کرنے سے انکار کیا لیکن پھر ہدایت کار ندیم بیگ کے سمجھانے پر کام کی حامی بھری۔