The Dawn News - Pakistan

اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل مسترد کردیا
اسلامی نظریاتی کونسل نے خیبرپختونخوا حكومت كى طرف سے ارسال کردہ ’ امتناع ازدواجِ اطفال بل 2025’  اور قومی اسمبلی کی طرف سے پاس کردہ ’ کمسنی کی شادی کے امتناع کا بل’  غیر اسلامی قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کونسل نے قرار دیا کہ عمر کی حد مقرر کرنا، اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی قرار دینا اور اس پر سزائیں مقرر کرنا اسلامی احکام سے مطابقت نہیں رکھتا، تاہم كونسل نے كمسنی کی شادیوں کی  حوصلہ شكنی پر زور دیتے ہوئے اس بل كو مسترد کردیا۔

كونسل کا کہنا تھا كہ اس بل كو قومی اسمبلی یا سینیٹ  کی طرف سے غور کے لیے ارسال نہیں کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں نکاح سے قبل تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کے بجائے اسے اختیاری رکھتے ہوئے شعور اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔

کونسل نے رائے دی کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نکاح کو غیر ضروری قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنا چاہیے،  جہیز کے حوالے سے کونسل نے واضح کیا کہ لڑکی والوں پر سامان دینے کے لیے زور زبردستی کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور لڑکے والوں کی جانب سے مطالبات بھی درست نہیں۔

شادی شدہ خواتین کے ڈومیسائل سے متعلق کونسل نے رائے دی کہ خواتین کو اختیار حاصل ہونا چاہیے کہ وہ شادی کے بعد اپنے شوہر کے علاقے کا ڈومیسائل رکھیں یا اپنا سابقہ ڈومیسائل برقرار رکھیں، اس ضمن میں قانون جانشینی کی دفعہ 15، 16 میں ترمیم کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ خواتین کے حقوق متاثر نہ ہوں۔

محکمہ اوقاف کو فعال اور مؤثر بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس ادارے کے انتظامی ڈھانچے، کارکردگی اور خدمات کے جائزے کے بعد سفارشات مرتب کرے گی، اجلاس میں مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل 2025 کی دفعہ 7 میں ترامیم تجویز کی گئیں۔

مزید برآں، کونسل کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ایک جامع اسلامی عائلی قانون کا مسودہ تیار کرے گی۔

اجلاس میں  نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالات، خاص طور پر مضاربہ، ہاؤسنگ اسکیمز اور دیگر سرمایہ کاری سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا،کونسل نے قراردیا کہ عدت کے بعد خاوند پر مطلقہ بیوی کے کوئی مالی حقوق واجب نہیں ہوتے، اسی طرح کونسل نے ازدواجی اثاثہ جات  کے تصور کی بھی نفی کی۔