The Dawn News - News

عمران خان کی بہنوں کی پیدل اڈیالہ جانے کی کوشش، پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں عظمی خان اور نورین نیازی نے پیدل اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر روک دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بانی  پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمی خان اور نورین نیازی نے پیدل اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر روک دیا اور خواتین پولیس اہلکار طلب  کرلیں۔

عظمیٰ خان اور نورین نیازی نے پولیس  سے کہا کہ ہمارے نام تو فہرست میں ہیں، ہم نے بھائی سے ملاقات کرنی ہے، آپ ہمیں آگے کیوں نہیں جانے دے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عدالتوں سے اجازت ملی ہے لیکن یہاں تو عدالتیں ہی ختم ہوئی ہیں، جج نے ہمیں ملاقات کی اجازت دی اور بانی پی ٹی آئی کو ہم سے ملنے کی اجازت ہے۔

عظمیٰ خان اور نورین نیازی نے کہا کہ انہوں نے بلیک میلنگ شروع کر رکھی ہے انہوں نے جو گھڑا کھودا یہ خود اس میں گریں گے، چاہے آپ ہمیں سڑک پر بٹھا دیں چاہے اٹھا لیں ہم نے یہاں سے نہیں جانا۔

انہوں نے کہا کہ  ملاقات کرنا  ہمارا حق  ہے،کل بانی نے کہا کہ انہیں عام قیدیوں کے حقوق بھی نہیں ملتے، جو ہمارے اوپر ظلم کررہے ہیں کل ان کے ساتھ ان کے گھر والے بھی کھڑے نہیں ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے مزید کہا کہ اس وقت یزید اور فرعون کا وقت ہے ان کا حشر یزید اور فرعون سے بھی  بدتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوگا اس نے کسی پر ظلم نہیں کیا۔

عمران خان کے  ترجمان نیازاللہ نیازی نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ فیملی اور وکلاء کی فہرستیں دی گئی ہیں، آپ ہمیں بتادیں کس کو ملاقات کی اجازت ہے۔