The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 22 افراد زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔

وانا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کی جانب سے جاری واقعے کی رپورٹ میں رات 8 بجے ’ڈرون حملے‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 13 سے 60 سال کی عمر کے 22 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک 13 سالہ بچے اور ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 7 بچے زیادہ زخمی ہیں، جن کی عمریں 15، 18 اور 19 سال ہیں، اس کے علاوہ باقی 13 ’معمولی‘ زخمی ہوئے، جن میں سے دو کو فارغ کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی سے وابستہ ایم این اے زبیر خان وزیر نے ہسپتال کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان والی بال کھیل رہے تھے جب کواڈ کاپٹر نے ان پر گولے برسائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد علاقے کے لوگ خوفزدہ اور اپنے گھروں تک محدود ہو گئے۔

زبیر خان وزیرنے فیس بک پر ایک پوسٹ میں اس ڈرون حملے کی شدید مذمت کی، جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کریں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں جبکہ مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ 19 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں ہرمز میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھیں، جبکہ مقامی افراد نے واقعے کے خلاف دھرنا دے دیا تھا۔

آج شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گزشتہ ہفتے مبینہ ڈرون حملے کے خلاف دھرنا دینے والے مقامی افراد نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔