The Dawn News - Pakistan

قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو دو لاکھ روپے چھین کر فرار
گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن  علی کی والدہ کے ساتھ  ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو دو لاکھ 30 ہزار  روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

ایک سینیئر پولیس افسر نے ڈان ڈاٹ کوم کو بتایا کہ  قومی کرکٹر حسن عالی والدہ کے ساتھ مبینہ ڈکیتی کی واردات بدھ کے روز  پیش آئی۔

گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) محمد ایاز سلیم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق،  کرکٹر حسن علی کی والدہ بازار جانے کے لیے اپنے دوسرے بیٹے خرم کا سڑک پر انتظار کر رہی تھیں۔

سی پی او نے بتایا، ’ اسی دوران ایک ڈاکو ان کا پرس چھین کر فرار ہو گیا۔’ ’حسن علی کے  بھائی خرم علی نے بتایا کہ پرس میں 230,000 روپے تھے۔‘

سی پی او  محمد ایاز سلیم کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گوجرانوالہ سیف سٹی سے رپورٹ طلب کی گئی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی (سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) سٹی ڈویژن کی نگرانی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں  جبکہ واقعے کی جگہ سے جیو فینسنگ کی جارہی ہے  اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

محمد ایاز سلیم نے یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور اسے مثالی سزا ملے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مسلح ملزمان کی جانب سے چھینا جھپٹی کے واقعات عام ہیں،  اور پولیس چوری اور پرتشدد جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں، پنجاب پولیس کا ای-گیجٹ مانیٹرنگ سسٹم، جو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کی مدد سے تیار کیا گیا تھا، شہریوں کے چوری شدہ یا گمشدہ موبائل فونز کا سراغ لگانے اور انہیں برآمد کرنے میں مؤثر ثابت ہوا۔

اس سے پولیس کو روایتی طریقوں سے جرائم کی تفتیش کے بجائے ایسی مزید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ضرورت واضح ہوئی ہے۔

اس مانیٹرنگ سسٹم کی مدد سے  پولیس 100 سے زائد موبائل فونز برآمد کرنے میں کامیاب  ریی، جب مجرموں نے بلیک مارکیٹ میں سستے داموں سیل فون فروخت کرنے کی کوشش کی تو ای گیجٹ ایپ کی مدد سے وہ فوراً پکڑ میں آگئے۔