The Dawn News - Pakistan

علیمہ خان کا حالیہ بیان پارٹی موقف نہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے علیمہ خان کا حالیہ بیان ذاتی موقف قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پارٹی کسی اصولی موقف سے نہیں ہٹیں گی۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں میزبان نادر گرمانی کے ساتھ گفتگو میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کا بیان کسی سیاسی جماعت کا بیان نہیں بلکہ ایک بہن کا بیان ہے جو اپنے بھائی کے حوالے سے فکر مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، عمران خان بہت وضاحت کے ساتھ کہہ چکے ہیں آئین اور قانون کی خاطر ہر کام کرنے کو تیار ہیں، ان کی ذات اہم نہیں ہے بلکہ وہ پاکستان کو فلاح کی جانب لے جانا چاہتے ہیں لہذا ان سے براہ راست بات ہو، آئین اور قانون کے حوالے سے ہو اور عوام کے حقوق کے حوالے سے ہو تو بالکل بات ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں تو اپنی جگہ موجود ہیں لیکن یہ دھمکیاں لفظوں میں تو نہیں دی جاتی کہ کوئی فون کرکے کہے کہ ہم یہ کرنے والے ہیں یا ہمارا یہ ارادہ ہے، بہنوں کو فکر ہے کہ بھائی سے رابطہ توڑ دیا جاتا ہے اور مہینوں ملاقات کرنے نہیں دی جاتی، یہ تمام حالات فسطائیت کا جو نظام میں رونما ہورہے ہیں جس پر سب فکر مند ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ریلیف ملنے سے متعلق سوال پر کہا امید ضروری نہیں ہے، جدوجہد کرنا، عدالتوں میں جانا فرض ہے جو نبھاتے رہیں گے، امید مجھے کوئی نہیں ہے، مقدمہ 3 ہفتے پہلے لگنا چاہیے تھا، ہر ہفتے ہم سے وعدہ کیا گیا لیکن نہیں لگا، اگر 5 تاریخ کو بھی نہیں لگا تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں، ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں جو ہوا وہ بھی خوش آئند نہیں ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ تک ضمانت کا فیصلہ نہیں ہوگا، یعنی اس کا مطلب یہ ہوا کہ استغاثہ یا حکومت کے پاس 2 سال سے کوئی گواہی یا ثبوت نہیں ہے اور اب انہیں مشینوں کی ضرورت پڑرہی ہے کہ ان کے ذریعے ثبوت اخذ کریں، کون ان مشینوں کے ذریعے لیے گئے شواہد پر اعتبار کرےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ خود حالات اس مقام پر لارہے ہیں کہ فیصلے سڑکوں پر ہوں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ فیصلے میز پر ہوں، آئین وقانون کے مطابق ہوں لیکن یہ نظام اپنی رعونت اور اپنے گھمنڈ میں اتنا ڈوب چکا ہے کہ اس کو نظر نہیں آرہا اس کی بنیاد جھوٹ اور فریب پر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا تھا کہ آپ بتائیں کہ عمران خان کیا چیز چھوڑے تو آپ اسے رہا کریں گے، گیو اینڈ ٹیک (کچھ لو اور کچھ دو) کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بتادیں، کہ عمران کیا دے اور آپ کو کیا چاہیے، لیکن آپ کے سامنے آکر بات کریں ہم پیٹھ کے پیچھے بات نہیں کریں گے۔