The Dawn News - Life & Style - Celebrity

میرے ڈانس سے شوہر اور سسرالیوں کو کوئی مسئلہ نہیں، ریحام رفیق
ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے حالیہ دنوں میں اپنی وائرل ڈانس ویڈیو پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے ڈانس کرنے سے شوہر اور سسرال والوں کو کوئی مسئلہ نہیں۔

ریحام رفیق نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں جگہ بنانے میں انہیں دس سال لگے، کیریئر کی شروعات میں نے ڈانسنگ سے کی، اس کے بعد وائس اوور کا کام شروع کیا اور پھر مجھے اداکاری کی آفر ہوئی۔

انہوں نے ڈانس کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل میں منعقدہ ایک پروگرام میں انہوں نے ڈانس مقابلہ جیتا تھا، وہ ’رومیو ویڈز ہیر‘ میں بھی بیک گراؤنڈ ڈانسر تھیں، سبز لہنگا پہنے جو لڑکی ثناء جاوید کے بالکل پیچھے ڈانس کررہی تھی وہ وہی تھیں۔

ریحام رفیق نے کہا کہ حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم ’ہیر مان جا‘ کے ایک گانے میں بھی انہوں نے پرفارم کیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب بھی لکس اسٹائل ایوارڈز ہوتے تھے تو میں ڈانسرز کے گروپ کا حصہ ہوتی تھی اور یہ کام میں نے کم از کم دو سے ڈھائی سال تک کیا۔

ریحام رفیق کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی پروجیکٹ میں ڈانس کرتی تھی تو میرے اچھے تاثرات اور ڈانس کی مہارت کی وجہ سے ڈائریکٹرز مجھے نمایاں جگہ پر کھڑا کر دیتے تھے، میں سوچتی تھی کہ شاید اسی طرح مجھے کوئی بڑا موقع مل جائے،  پھر اسی کی وجہ سے میرے تعلقات بنے اور مجھے اداکاری کی آفر ہوئی۔

اپنی حالیہ وائرل ڈانس ویڈیوز پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے ریحام رفیق کا کہنا تھا کہ یہ ایک آرٹ ہے اور لوگ اس کی قدر نہیں جانتے، اسی لیے تنقید کرتے ہیں، لوگ ڈانس کرنے والے افراد کو نہ صرف ان کے کردار بلکہ مذہب کے تناظر میں بھی جج کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کے دوران صرف فرد کو نہیں بلکہ اس کی پوری فیملی کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لوگ عوامی شخصیت کو عوامی جائیداد سمجھنے لگتے ہیں جبکہ میرے شوہر اور سسرال والوں کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ریحام نے انکشاف کیا کہ اداکار ثمر جعفری کے ساتھ ان کے آن اسکرین اور آف اسکرین جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میری عادت ہے کہ میں لوگوں کو چھیڑتی ہوں، خاص طور پر اُنہیں جو جلدی چڑ جاتے ہیں اور ثمر جعفری انہی میں سے ایک ہے، میں اکثر اُسے کہتی ہوں کہ تم ابھی بچے ہو، جس پر وہ غصہ کر جاتا ہے۔

اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے ریحام رفیق نے کہا کہ میری شکیب سے محبت کی شادی ہوئی ہے اور اس میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو بولنے کا موقع دیتے ہیں، رشتہ تبھی کامیاب ہوتا ہے جب آپ چیزوں پر بات چیت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ریحام رفیق کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض صارفین نے ان کے شوہر اور سسروالوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔