The Dawn News - World - Asia

بھارت کو ہزیمت کا سامنا، ششی تھرور کا کولمبیا میں حمایت نہ ملنے کا اعتراف
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستان کی بہترین سفارت کاری کی بدولت بھارت کو  عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت کا سامنا ہے اور عالمی برادری پاک بھارت جنگ پر اس کا موقف قبول کرنے کو تیار نہیں۔

بھارتی روزنامہ دی ہندو  کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی  وفد کو  کولمبیا میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،  جب کولمبیا کی حکومت نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر  افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی روزنامےکے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت کولمبیا کی حکومت سے اس بات پر مایوس ہے کہ اس نے  پہلگام حملے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے بجائے،  آپریشن سیندور کے دوران پاکستان میں ہونے والے جانی نقصان پر  افسوس کا اظہار کیا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ، جو کولمبیا میں کثیر الجماعتی وفد کی قیادت کر رہے تھے، نے گذشتہ روز کہا کہ ہم کولمبیا کی حکومت کے ردعمل سے تھوڑا مایوس ہوئے، جس نے بظاہر بھارتی حملوں کے بعد پاکستان میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی  افسوس کا اظہار کیا، بجائے اس کے کہ دہشت گردی کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتی۔

ششی تھرور نے مزید کہا کہ ہم کولمبیا میں اپنے دوستوں سے کہیں گے کہ دہشت گردوں کو بھیجنے والوں اور ان کا مقابلہ کرنے والوں کے درمیان کوئی برابری نہیں ہو سکتی،  حملہ کرنے والوں اور دفاع کرنے والوں کے درمیان کوئی برابری نہیں ہو سکتی،  ہم صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کر رہے ہیں، اور اگر اس بنیادی نکتے پر کوئی غلط فہمی ہے، تو ہم یہاں ایسی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے موجود ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے جنگ میں ذلت آمیز شکست اور عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہونے کے بعد  ششی تھرور کی قیادت میں ایک وفد تشکیل دیا ہے جو حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف ممالک  کے دورے پر ہے   تاہم اسے عالمی سطح پر بھارتی موقف کو تسلیم کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔