The Dawn News - Pakistan - Quetta

پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، جبکہ جنوبی ایشیا کے تزویراتی استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور کالج کے طلبہ افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور ان کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کہ قومی قیادت میں پاکستانی عوام مادر وطن کے دفاع کے لیے آہنی دیوار بن گئے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’معرکہ حق‘ کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے تنازع پر روشنی ڈالی، انہوں نے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال فوجی جارحیت کے استعمال کے لیے بھارت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو خطرناک قرار دیا۔

کسی بھی جارحیت اور تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا،  اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی ایشیا کے تزویراتی استحکام کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ دیرینہ تنازع کشمیر کے پُرامن حل کی ضرورت پر زور دیا، اور بھارت کی طرف سے غیر قانونی آبی دہشت گردی کے خلاف خبردار کیا۔

پاکستان کے اندر بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی اجاگر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف کامیابی حاصل کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے طلبہ افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، جذبے اور عزم کے ساتھ ادا کریں، انہوں نے اختراعی سوچ اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کو مستقبل کے فوجی لیڈروں کو تیار کرنے کے لیے سراہا۔