The Dawn News - Pakistan

پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات کا شکار ملک بن گیا، شیری رحمٰن
پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات کا شکار ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن نے ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کے سر فہرست آنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جرمن واچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات کا شکار ملک بن گیا ہے، اب یہ کہنا غلط ہوگا کہ پاکستان ٹاپ 10 میں ہے،  بد قسمتی  سے ہم نمبر ون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ماحولیاتی آلودگی میں معمولی  حصہ ڈالا مگر سب سے زیادہ نقصان ہمیں ہو رہا ہے، شدید ماحولیاتی واقعات سے اموات اور معیشت دونوں خطرے میں ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشیں، ژالہ باری، گلیشیئر پگھلاؤ کے خطرات میں شدید اضافہ صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو شدید موسم سے بچاؤ کی تربیت دینا وقت کی ضرورت ہے، پاکستان نے عالمی آلودگی میں معمولی حصہ ڈالا، مگر قیمت سب سے بڑی ہم ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی بحران صرف موسم نہیں بدل رہا، زندگیاں اور روزگار نگل رہا ہے،  ماحولیاتی تبدیلی ہماری سرزمین کو چپ چاپ نگل رہی ہے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر کا کہنا تھا کہ دنیا کے کاربن کے بڑے پیمانے پر استعمال کی سزا ہم جیسے ممالک کو کیوں مل رہی ہے، ماحولیاتی عدل کا وقت آ گیا ہے، بین الاقوامی برادری ماحولیاتی انصاف کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب بھول جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ کا اصل محاسبہ کریں، تبھی ترقی پذیر ممالک  اور غریب ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات  سے بچ پائیں گے جب کہ پاکستان میں ماحولیاتی ایمرجنسی کے آثار، پالیسی ریفارمز اور عالمی مدد ناگزیر ہو چکی ہیں۔