The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام ( ف  ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، قرآن اور سنت کے منافی قانون سازی ہورہی ہے، زنا بالرضا کے لیے آسانیاں اور جائز نکاح کے لیے  مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے لیے قانون سازی کا مطلب ہے کہ ہم ابھی بھی نوآبادیاتی اور غلامی کے دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، قرآن اور سنت کے منافی قانون سازی ہورہی ہے، جبکہ ملکی آئین میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ قرآن اور سنت کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہوگی، پاکستان میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے اور آئین  کو پامال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک طرف حکومت  مسلح گروہوں کے خلاف آپریشنز بھی کررہی ہے اور دوسری جانب ایسے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں جن سے ان کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زنا بالرضا کے لیے آسانیاں پیدا کی  جارہی ہیں،  اور جائز نکاح کے لیے  مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، اسلامی نظریاتی اس  بل کو مسترد کرچکی ہے، تمام علما اور ان کی تنظمیں جماعتیں بھی اسے قرآن اور سنت کے منافی قرار دے چکی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی ( ف ) نے مزید کہا  کہ ہم  اس بل کو مسرد کرتے ہیں اور اس کے خلاف عملی اقدامات کی طرف بھی جائیں  گے، صوبوں میں جلسے منعقد کریں گے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں اس حوالے سے بڑی پریس کانفرنس کی جائے گی اور عوامی شعور بیدار کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ چین کی قیادت میں ایشیا ایک نیا اکنامک ٹائیگر بننے جارہا ہے، جے یو آئی کی تجویز یہی ہے کہ ایک ایشیاٹک فیڈریشن کی طرف جائیں، ایشیا کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ( جنگ کے ) محاذ پر جو عزت ملی ہے، ہمیں اپنی دفاعی قوت پر اعتماد ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کی ’ صوبہ بچاؤ تحریک’ کے حوالے سے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کل ایک شخص لطیفہ سنارہا  تھا کہ پیپلزپارٹی کا احتجاج اس لیے نہیں ہے کہ کرپشن کیوں ہوئی ہے بلکہ احتجاج اس لیے ہے کہ ہمارا ریکارڈ کیوں توڑا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ  صرف الزام کی حد تک بات نہ رہے بلکہ  ( کے پی میں کرپشن کی ) عدالتی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیئں تاکہ قوم کے سامنے صحیح صورتحال آجائے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں  اس وقت تک کرپشن ختم نہیں ہوسکتی  جب تک کہ یہاں جے یو آئی کی حکومت نہ آجائے،  ہم نے پہلے بھی ثابت کر کے دکھایا ہے اور  اب ابھی ثابت کر کے دکھائیں گے کہ کرپشن کیسے ختم کی جاتی ہے،ہم پر الزام تراشیاں ہوئیں مگر ہمارے خلاف آج تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر نظریات، دیانت، امانت کی جنگ نہیں ہے، یہاں پر اتھارٹی کی جنگ  ہے کہ میرے پاس اتھارٹی  ہونی چاہیے، تو جتنا کمزور، کرپٹ اور اخلاقی طور پر گرا ہوا انسان ہوگا اسے لاکر  عوام کو سروں پر بٹھایا جائے گا تاکہ اس کی کمزوریوں کو استعمال کرکے اسے اپنی  اتھارٹی کے مطابق استعمال کرسکیں۔

ایک  سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہےہیں، ان کے  بہتر باہمی تعلقات ایک دوسرے کے لیے ناگزیر ہیں۔