The Dawn News - Pakistan - Karachi

ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی اور ساتھی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کراچی کی سٹی کورٹ میں قائم ضلع جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان شہری کو اس کی بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملوث ملزم سلمان فاروقی اور ساتھی ملزم کو گذری پولیس نے عدالت میں پیش کیا، ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ قابل ضمانت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے گذری ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار بااثر شخص طیش میں آگیا تھا، اور موٹر سائیکل سوار شہری کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

نوجوان کے ساتھ موجود اس کی بہنیں بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں، لیکن روتی لڑکیوں کے آنسوؤں پر بھی بااثر شخص کو ترس نہیں آیا تھا۔

متاثرہ شہری کی بہنیں ڈیفنس میں ہی قریبی سیلون میں کام کرتی ہیں، جنہیں روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ شہری لینے آتا ہے۔

عینی شاہد نے بتایا تھا کہ واقعہ اتوار کی رات 8 بجے کے قریب پیش آیا، نوجوان کی موٹرسائیکل ہلکی سی سیٹھ کی گاڑی سے ٹچ ہوگئی، جس پر سیٹھ نے اسے مارا تھا۔

عینی شاہد نے بتایا تھا کہ لڑکے کا معلوم نہیں، اس کی بہن قریبی سیلون میں کام کرتی ہے، عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے سرکاری ملازم ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔