The Dawn News - Pakistan - Punjab

پنجاب کے ایئرپورٹس، پاک فضائیہ کی ایئربیسز کی 15 کلو میٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام ایئرپورٹس اور پاک فضائیہ کے بیسز کی 15 کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، پابندی کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک رہے گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد کی مناسبت سے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے دوران ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے باعث پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے، اس حوالے سے حالیہ برسوں کے دوران آگاہی مہمات بھی چلائی گئیں تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے اطلاق کے بعد ایئرپورٹس اور پاک فضائیہ کی بیسز کی 15 کلو میٹر کی حدود میں کبوتربازی، آتش بازی کرنا، ڈرونز اُڑانا، لیزر لائٹس کا استعمال یا پھر آلائشوں کو ایئرپورٹس کی حدود میں ٹھکانے لگانے پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق 20 جون تک رہے گا۔

پابندی کے زمرے میں آنے والے تمام اقدامات کو فلائٹ آپریشن کے لیے سنگین خطرہ بتایا کیا گیا ہے، فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو نقصانات سے بچانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔

اس حوالے سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات کر دی گئی ہیں کہ وہ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

حالیہ کچھ برسوں کے دوران ملک میں پرندوں کے طیاروں کے ساتھ ٹکرانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہوئے۔