The Dawn News - Sport - Cricket

آسٹریلوی ٹیم وائٹ بال سیریز کیلئے آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی
آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے دورہ کی تصدیق  کر دی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر ٹاڈ گرین برگ نے صحافیوں سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بہت ضروری ہے، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا اہم حصہ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹاڈ گرین برگ کے مطابق ریڈ بال سیریز کے لیے بھی ہماری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات چیت جاری ہے، 22-2021 میں کئی سالوں کے بعد پاکستان کا شاندار دورہ کیا، کینگروز کا دورہ پاکستان خطے کی کرکٹ کیلیے ایک تاریخی لمحہ تھا۔

ٹاڈ گرین برگ نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کے لیے آنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو ہم خوش آمدید کہیں گے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم دنیا بہترین کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کا حصہ بنائیں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو، اگر ہم پاکستان کے بڑے ناموں کو بی بی ایل میں شامل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ نہ صرف لیگ کے لیے بہترین ہوگا بلکہ یہ فرنچائزز کے لیے بھی شاندار موقع ہوگا اور اہم ایسے مواقع کوخوش آمدید کہیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے دورہ پاکستان کی تصدیق تو کردی، تاہم اس دورے میں مقامات اور حتمی تاریخ کیا ہوں گی اس پر دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ 22-2021 میں میزبان ٹیم نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی، مہمان کینگروز نے ٹیسٹ سیریز 0-1 سےجیتنے کے ساتھ ساتھ دورے کے واحد ٹی 20 میچ میں بھی فتح حاصل کی۔