The Dawn News - Pakistan - Punjab

حافظ آباد: شوہر کے سامنے بیوی کا ’گینگ ریپ‘، پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے
پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں مبینہ طور پر جوڑے کو اغوا کرنے اور شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جبکہ پولیس نے 8 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

متاثرہ افراد کی جانب سے درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق شوہر اور ان کی بیوی پر متعدد مسلح افراد نے حملہ کر دیا اور انہیں ایک قبرستان کے قریب ویران جگہ پر لے گئے۔

شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو جسمانی تشدد، جنسی زیادتی  کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان سے سامان بھی چھین لیا، انہوں نے مزید کہا کہ میری بار بار درخواست کرنے کے باوجود میری بیوی کا گینگ ریپ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں نے ویڈیو بھی بنائی اور بلیک میل کیا۔

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم نے واقعے کی اطلاع دینے میں تاخیر کی کیونکہ ملزمان نے ہمیں دھمکی دی تھی کہ اگر ہم نے قانونی کارروائی کی یا طبی معائنہ کرایا تو وہ ہمیں جان سے مار دیں گے۔

متاثرہ نے مزید کہا کہ ملزمان نے حملے کی فوٹیج انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی تھی، ایف آئی آر میں جلد از جلد انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے،  جس میں کل 8 مشتبہ افراد میں سے چار کا نام بتایا گیا ہے۔

حافظ آباد پولیس افسر (ڈی پی او) عاطف نذیر نے ڈان ڈیجیٹل کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جنہیں 24 سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کی ویڈیو فوٹیج کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے اور فی الحال پولیس کے چھاپے جاری ہیں، مزید کہنا تھا کہ جوڑے کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے اور دیگر قانونی پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد ریپ قوانین کے مطابق ریپ کے جرم کی سزا 10 سے 25 سال کی قید یا سزائے موت ہے، اس کے باوجود ملک بھر میں ریپ کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔