The Dawn News - Health

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے کینسر کے مریضوں میں موت کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
ایک تحقیق میں سامنے آیا کہ سوزش پیدا کرنے والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا مریضوں کے لیے مزید خطرات پیدا کرسکتی ہیں۔

معروف طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچھ غذائیں جو ہم روزمرہ زندگی میں کھاتے ہیں، وہ بڑی آنت کے کینسر کے مریضوں میں موت کے خطرے کو بڑھادیتی ہیں۔

تحقیق کے دوران 1 ہزار 600 سے زائد بڑی آنت کے کینسر کے مریضوں کا ڈیٹا جمع کیا گیا، تمام مریض کینسر کے تیسرے مرحلے میں تھے اور ان کا علاج مکمل ہوچکا تھا۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو مریض سوزش پیدا کرنے والی غذائیں زیادہ کھاتے تھے، ان میں موت کا خطرہ ان مریضوں کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ تھا جو صحت مند خوراک استعمال کرتے تھے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سوزش پیدا کرنے والی غذائیں کون سی ہیں؟ تو ماہرین کے مطابق جسم میں سوزش بڑھانے والی غذاؤں میں فاسٹ فوڈ (برگر، پیزا، فرنچ فرائز وغیرہ)، پروسیسڈ گوشت (جیسے ساسیج)، میٹھے مشروبات (کولڈ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس)، زیادہ چینی اور چکنائی والی غذائیں اور سفید آٹے کی اشیاء (نان، سفید روٹی، پیسٹری وغیرہ) شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسی خوراک نہ صرف بڑی آنت کے کینسر بلکہ دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور دیگر مسائل کو بھی بڑھاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اکثر مریضوں سے سنتے ہیں کہ ہمارا علاج مکمل ہوچکا ہے، اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ہمارا جواب ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ اپنی خوراک پر توجہ دیں کیونکہ خوراک وہ طاقت ہے جو دوبارہ بیمار ہونے سے روک سکتی ہے۔

ماہرین نے بڑی آنت کے کینسر سے لڑنے والے مریضوں کو درج ذیل عوامل پر زور دیا، جیسے سبزیاں، پھل، دالیں اور گھر کا بنایا سادہ کھانا استعمال کریں، روزانہ کم از کم 30 منٹ چہل قدمی یا ورزش کریں، سافٹ ڈرنکس، فاسٹ فوڈ اور پروسیسڈ گوشت سے پرہیز کریں اور اپنے ڈاکٹر یا غذائی ماہر سے مشورہ ضرور کریں۔