The Dawn News - Tech - Mobilephones

آئی فون اور سام سنگ کی خصوصیات جیسا ’ون پلس‘ کا فون متعارف
چینی کمپنی ون پلس نے آئی فون، سام سنگ اور گوگل پکسل جیسی مشترکہ خصوصیات کا حامل اپنا ’ون پلس: 13 ایس‘ متعارف کرادیا۔

کمپنی کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ فون میں گوگل پکسل، آئی فون اور سام سنگ گلیکسی کے متعدد فونز سے بھی زیادہ طاقتور بیٹری شامل ہے جب کہ اس کا فاسٹ چارجنگ سام سنگ کے تمام فونز سے زیادہ فاسٹ ہے۔

اسی طرح کمپنی نے ون پلس: 13 ایس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی ایسی خصوصیات اور فیچرز شامل کیے ہیں جو اب تک گوگل، سام سنگ اور آئی فون کے فونز میں بھی شامل نہیں۔

کمپنی نے ون پلس 13 ایس میں اے آئی ٹرانسلیشن اور ٹرانسکرپ کا فیچر بھی شامل کیا ہے جو طویل ویڈیوز کو سن کر اس کا تحریری مواد دے سکتا ہے جب کہ اے آئی نظام ترجمہ بھی کر سکتا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی پیش کیے گئے ہیں جب کہ اس کے ڈیزائن، اسکرین اور کلرز کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔

فون کو قدرے چھوٹے اسکرین 32-6 انچ میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اسے اینڈرائیڈ 15 کے حامل آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کو 12 اور 16 جی بی ریم ماڈیول جب کہ 256 اور 512 جی بی ریم ماڈیولز میں پیش کیا گیاہے۔

’ون پلس: 13 ایس‘ کے بیک پر دو کیمرا دیے گئے ہیں جو ترتیب وار 50 میگا پکسل کے ہیں، جب ان میں سام سنگ کیمرا کی جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے، اسے 5 ہزار 850 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 80 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو ایک بار چارج کرنے کے بعد اسے 7 گھنٹے تک ویڈیوز اور آڈیوز کے ساتھ چلایا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے فون کو متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا اور ہر ملک میں اس کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔

پاکستان میں 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار تک رکھے جانے کا امکان ہے۔