The Dawn News - World - America Europe

ہیوسٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں اور سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ
امریکا  کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے  کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،  احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف کشمیر نے دی تھی ، جس کا انعقاد 1984 میں بھارت میں سکھوں کے قتل عام ( آپریشن بلیو اسٹار) کی برسی کے موقع پر کیا گیا تھا۔

بھارتی سفارتے خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان ،  آزاد کشمیر ، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھا رکھے تھے،  اس موقع پر خالصتان کےقیام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

احتجاجی مظاہرے سے فرینڈز آف کشمیر کی  چیئر پرسن  غزالہ حبیب ، سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد ، سکھ ویندر سنگھ ، گورمیل سنگھ ، دیان سنگھ ودیگر نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا مودی سرکار نے سکھوں اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے، بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی دنیا بھر میں پھیل گئی ہے، پاکستان اور کینیڈا میں سکھوں کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  امریکا میں بھی قتل کرنے کی منصوبہ بندی سامنے آچکی ہے  جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے اور دوسرے ملکوں میں  شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ  عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ۔

احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن غزالہ حبیب نے ڈاکٹر ہردم سنگھ  آزاد کو بابا گرو نانک کے پانچ سو پچپن ویں جنم دن پر جاری یادگاری سکہ بھی پیش کیا۔