The Dawn News - Pakistan

صحت کے منصوبوں کے لیے 14 ارب روپے سے زائد رقم مختص
وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت صحت کے 21 منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے خطیر بجٹ مختص کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 26-2025 کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں صحت کے شعبے کے لیے 14.3 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس سے جاری 21 منصوبوں پر کام مکمل کیا جائے گا ۔

انہوں نے  بتایا کہ مذکورہ بجٹ کا مقصد صحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، حفاظتی اقدامات کو فروغ دینا اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق تدریسی سہولیات اور ہسپتال: ٹیچنگ ہسپتالوں اور ٹرشری کیئر سہولیات کے لیے 14 ارب روپے سے زائد  فنڈز فراہم کیے گئے ۔

مذکورہ فنڈز سے صحت کی سہولیات یعنی ہسپتالوں اور طبی مراکز کو جدید طبی آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مجوزہ فنڈز سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نیا کینسر ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔

اسی طرح صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

صحت کے لیے مختص کیے جانے والے فنڈز سے ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سی اور شوگر کی اسکریننگ اور علاج پر بھی اخراجات کیے جائیں گے۔