The Dawn News - Pakistan

بجٹ 26-2025 : ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں  ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔

مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں  دودھ سے فرنیچر تک ہر چیز مہنگی کردی گئی، بجٹ میں  ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔

وفاقی بجٹ میں کینولا تیل ، دودھ ،دہی ،گوشت مرغی، انڈے ،پنکھے فرنیچر،صحت کی سہولیات مہنگی کردی گئی ہیں اور  دودھ پروسیسنگ پلانٹس، مویشی و پولٹری شیڈز، اور جانوروں کی فیڈ مشینری پر 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد  کردیا گیا ہے۔

بجٹ  میں  ڈیری  کی مشینری اور پنکھوں پر 3 فیصد ٹیکس تجویز  کیا گیا ہے، اسی طرح کینولا، سرنج، آگ بجھانے والے آلات اور جم کے سامان پر  بھی 3 سے 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دودھ کے پروسیسنگ پلانٹس کی درآمد پر ٹیکس میں دو فیصد اضافہ  تجویز کیا گیا ہے، اس طرح  مویشیوں اور پولٹری کے شیڈز پر دو فیصد، اور ملک فلٹرز پر  بھی دو فیصد اضافی ٹیکس لگے گا۔

ان ٹیکس اقدامات کی وجہ سے ملک میں  مہنگائی  کا نیا طوفان آئے گا اور مہنگائی کےبوجھ تلے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔