The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی میں رواں سال 48 شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوچکے
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بوتل میں بند نہ کیا جاسکا، رواں سال ڈاکوؤں نے وارداتوں کے دوران مزاحمت پر تین خواتین اور ایک پولیس اہلکار سمیت 48 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کراچی میں بے لگام ڈاکوؤں نے رواں سال تین خواتین اور پولیس اہلکار سمیت  48 شہریوں کی جان لے لی،  رواں ماہ ڈاکوؤں نے ایک شہری کو موت کی نیند سلادیا۔

9  جون کو نیوکراچی بلال کالونی میں فائرنگ سے شہری ناصر کی ہلاکت پر پولیس کا ذاتی رنجش پر قتل کا دعویٰ جھوٹا نکلا،  مقتول ناصر کو ڈکیتی مزاحمت پر  ڈاکوؤں نے  قتل کیا۔

مئی میں  لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار اور  کمسن بچی اور بچے سمیت 12 شہریوں کی جان لی۔

قبل ازیں اپریل میں 10  شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے تھے، اور  مارچ میں بھی 10 ہی افراد کو ڈاکوؤں نےزندگی سے محروم کردیا۔

رواں سال فروری میں بھی 10 شہری  ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے گئے  جبکہ جنوری میں ڈاکوؤں نے پانچ شہریوں کو قتل کردیا تھا۔