The Dawn News - Pakistan

اسٹاک مارکیٹ دن بھر تیزی کے بعد 259 پوائنٹس کی کمی پر بند
سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے روز تیزی کے بعد 259 پوائنٹس کمی پر بند ہوگئی، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 323 پوائنٹس یا 1.84 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کر گیا تھا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 259 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، تاہم دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس تیزی کے باعث ایک لاکھ 25 ہزار اور ایک لاکھ 26 ہزار دو نفسیاتی حدیں عبور کر گیا تھا۔

مجموعی طور پر 474  کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 170 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 270 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب کہ 34 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سرمایہ کاروں نے آٹو موبائلز اسمبلر، سیمنٹ، کیبل اینڈ الیکٹریکل گڈز، کیمیکل اور کمرشل بینکوں کے حصص میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز سرمایہ کاروں نے ’مثبت بجٹ‘ کے تناظر میں کھل کر سرمایہ کاری کی تھی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا تھا، اور ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر گیا تھا۔

آج پہلا موقع تھا کہ جب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کے نئے  تاریخی ریکارڈ تک جاپہنچا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر تیزی معمولی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹوں میں شامل ہے۔