The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی میں پہلی مرتبہ بھاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ شروع
کراچی میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے بعد بھاری گاڑیوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرتے ہوئے ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کا نشے کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے، شیر شاہ روڈ پر ٹریفک پولیس کی بھاری نفری طبی عملے کے ساتھ آپریشن میں شریک ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پہلی لین پر چلنے والی بھاری گاڑیوں کو روکا جارہا ہے اور ڈرائیورز کے خون کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، جنہیں لیبارٹری ارسال کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹ کے علاوہ بھاری گاڑیوں کے کاغذات اور  ڈرائیونگ لائسنس کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق متعدد ڈرائیورز کے خون کے نمونے حاصل کیے جاچکے ہیں جبکہ کاغذات یا لائسنس نہ ہونے کی صورت میں چالان بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں کراچی میں اچانک ہیوی ٹریفک سے حادثات اور اموات کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا تھا، مسلسل 4 ماہ تک ڈمپرز، ٹرکوں، ٹینکروں کی ٹکر سے درجنوں شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

مرنے والوں میں اکثریت موٹرسائیکل سوار شہریوں کی تھی، ان حادثات میں اضافے کے بعد مشتعل عوام کی جانب سے حادثات کے ذمہ دار ٹینکرز کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں حکومت نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں سختی کی، موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے بغیر چالان کیے، 43 ہزار موٹرسائیکلیں ضبط کی گئیں، کالے شیشے والی گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیا گیا، ہیوی ٹریفک کے لیے ایس او پیز اور ان کے شہر میں داخلے کے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد حادثات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔