The Dawn News - Pakistan

وزیراعظم کی شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات، خطے میں فروغ امن کیلئے عرب امارات کے کردار کو سراہا
وزیراعظم شہباز شریف  نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر  شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کشیدگی میں تعمیری کردار پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ڈان نیوز کے  مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان  کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم  شہباز شریف  نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں تعمیری کردار پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا  اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں یو اے ای کے مثبت کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی،  ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیربھی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر  آج ابوظبی پہنچ گئے۔

ابوظبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیرِ اعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے۔

ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی احمد الشمسی، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فيصل نياز ترمذی اور پاكستانی سفارتی عملہ بھی وزیر اعظم کے استقبال کے لیے موجود تھا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔