The Dawn News - World - America Europe

چین کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، خطرناک فوجی اقدامات فوری روکنے کا مطالبہ
چین کے اقوام متحدہ میں سفیر فو کانگ نے کہا ہے کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام خطرناک فوجی اقدامات بند کرے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ فو کانگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جمعہ کے روز مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بلائے گئے اجلاس میں کہا کہ چین تضادات کو ہوا دینے اور تنازعات کو وسعت دینے کی مخالفت کرتا ہے، اور اسرائیل کے اقدامات کے ممکنہ نتائج پر گہری تشویش رکھتا ہے۔

فو کانگ نے مزید کہا کہ چین موجودہ حالات کے ایرانی جوہری معاملے پر سفارتی مذاکرات پر منفی اثرات پر سنجیدہ تشویش رکھتا ہے۔

اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے تھے، اور کہا کہ یہ تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے ایک طویل آپریشن کی ابتدا ہے۔

جوابی کارروائی میں ایران نے جمعہ کی رات فضائی حملے کیے، جن کے دوران یروشلم اور تل ابیب (ملک کے دو سب سے بڑے شہروں) میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

چین نے اسرائیل اور ایران میں موجود اپنے شہریوں کو ان ممالک میں پیچیدہ اور سنگین سیکیورٹی صورتحال سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے، اور اسرائیل میں مقیم شہریوں کو ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کے لیے تیار رہنے کی تنبیہ کی ہے۔