The Dawn News - World

ایران کو ایسا جواب دیں گے جس کا ان کی قیادت نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو ایسا جواب دیں گے جس کا ان کی قیادت نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا اور ہم آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کے ہر ہدف کو نشانہ بنائیں گے جب کہ  بہت جلد آپ تہران کے آسمانوں پر اسرائیلی فضائیہ کے طیارے دیکھیں گے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 2 دنوں میں کی جانے والی فضائی کارروائیوں کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات کو ’سنگین نقصان‘ پہنچایا ہے۔

ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کے سینئر سائنسدانوں کی ٹیم کو بھی نشانہ بنایا ہے جو ان منصوبوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک بڑا خطرہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں سے بھی ہے اور یہ میزائل ایران کے اسرائیل کو ختم کرنے کے ایک اور ذریعہ ہیں، تاہم  اسرائیل ان ہتھیاروں کی تیاری کی صلاحیت کو ختم کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد آپ تہران کے آسمانوں پر اسرائیلی فضائیہ کے طیارے دیکھیں گے، ہم آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کے ہر ہدف کو نشانہ بنائیں گے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران پر اب تک کیے گئے حملے ان کارروائیوں کے مقابلے میں کچھ نہیں جو آنے والے دنوں میں ہوں گی۔