The Dawn News - World - Middle East

تہران کو جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے، قطر کا ایران کی حمایت کا اعلان
قطر نے اسرائیلی جارحیت کے دوران ایران کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مہر نیوز کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ہفتہ کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو فون کیا۔

صدر پزشکیان نے امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ پہلے دن سے ہی میں نے ہمسایہ اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کی تاکہ خطے میں ترقی اور استحکام لایا جا سکے۔

تاہم، پہلے دن سے ہی صہیونی حکومت نے اس عمل کو سبوتاژ کرنے اور خطے کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی۔

انہوں نے ایران پر حملے میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت کی امریکی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر اسرائیلی حکومت کی جنگی پالیسیوں کے ذریعے اپنے ناجائز مطالبات نہیں تھوپ سکتا۔

ایرانی صدر نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف اسلامی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سرزمین کی سالمیت اور عوام کے حقوق کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا کہنا تھا کہ قطر اس بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اس کا جواب دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر  اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور تنازعات کے حل اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے ایران کے مذاکرات کے نظریے کی حمایت کرتا ہے۔

مزید کہا کہ قطر اس موقف کو اپنی سفارتی سرگرمیوں میں دوسرے ممالک تک پہنچا رہا ہے اور صہیونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے تعاون کے استحکام اور دباؤ کے حق میں ہے۔