The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

بنوں میں فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، متعدد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
خیبرپختونخو اکے ضلع بنوں میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) اور فوج کی جانب سے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

بنوں پولیس کے ترجمان خانزالہ قریشی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈومیل تھانے کی حدود میں واقع برگنٹو اور کم چشمی کے علاقوں میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) سلیم عباس کالاچی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا، جس کا مقصد دہشت گردوں کو ختم کرنا تھا۔

آپریشن میں بنوں بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نوید احمد، ایس پی سی ٹی ڈی فضل وحید، ایس پی انویسٹی گیشن ساجد ممتاز، ایس پی رورل محمود نواز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، سی ٹی ڈی اہلکار، کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف)، لیڈیز پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) اور پاک فوج کے جوانوں نے حصہ لیا۔

پولیس نے آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی، بشمول ڈرون کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے مشتبہ گھروں اور مقامات کی نگرانی اور تلاشی لی، جنہیں منشیات فروشوں، اشتہاری مجرموں اور مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے نشان زد کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کالاچی نے اپنے بیان میں کہا:’ ان مربوط آپریشنز کا مقصد علاقے کو جرائم، منشیات اور دہشت گردی سے پاک کرنا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ اور پُرامن محسوس کریں، بنوں پولیس مستقبل میں بھی ایسے مؤثر آپریشن جاری رکھے گی تاکہ علاقے میں امن و امان قائم رہے۔’

آر پی او سجاد خان نے کامیاب آپریشن پر تمام افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے ’ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور دلیری سے ایک بڑا آپریشن کامیابی سے انجام دیا ہے۔’

انہوں نے مزید کہا: ’ ایسے آپریشنز نہ صرف جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کرتے ہیں بلکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بھی مضبوط کرتے  ہیں، ہم ہر قیمت پر علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔’

پولیس نے جمعہ کے روز بھی بنوں کے  علاقے میر یان میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایک پولیس اہلکار کے مطابق یہ آپریشن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس  کالاچی کی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میر یان تھانے کے ایس ایچ او انور خٹک اور ایڈیشنل ایس ایچ او زمان شاہ خان کی مشترکہ قیادت میں پولیس ٹیم نے دیہی علاقے میں ایک مشتبہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور رفیع اللہ نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ’ یہ دہشت گرد میر یان اور جانی خیل پولیس کو 2009 سے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،  اس نے  مختلف واقعات میں آٹھ افراد کو قتل اور چھ کو زخمی کیا تھا۔’

پولیس کے مطابق فیع اللہ  کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔