The Dawn News - World - Asia

اسرائیل نے ایران کے ساتھ ثالثی کیلئے مغربی ممالک کی مدد مانگ لی
اسرائیل نے ایران کے ساتھ ثالثی کیلئے مغربی ممالک کی مدد مانگ لی ہے۔

برطانوی روزنامہ  ٹیلیگراف نے  رپورٹ  کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق، اسرائیل نے مغربی ثالثوں کے ذریعے ایران سے جنگ بندی مذاکرات میں شامل ہونے کے بارے میں رابطہ کیا ہے۔

تہران میں این بی سی نیوز کو ایک اعلیٰ ایرانی ذریعے نے بتایا کہ اسرائیل نے میزائل حملے روکنے اور جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں دلچسپی کا اشارہ دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے نمائندے نے بظاہر پسِ پردہ مذاکرات سے متعلق ان اطلاعات پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے کینیڈا روانہ ہونے سے قبل اسرائیل اور ایران پر زور دیا کہ وہ ایک معاہدہ کریں۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا:’ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے، اور وہ کریں گے، بالکل اسی طرح جیسے میں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کروایا، اُس وقت میں امریکا کے ساتھ تجارت کو استعمال کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو بات چیت میں معقولیت، یکجہتی اور ہوش مندی کی طرف لے کر آیا جس سے وہ فوری فیصلہ کر کے رُک گئے!“

انہوں نے مزید کہا:’ اسی طرح، ہمارے پاس جلد ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان امن ہوگا! اس وقت بہت سی کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں، میں بہت کچھ کرتا ہوں، لیکن مجھے کبھی کسی چیز کا کریڈٹ نہیں ملتا، لیکن کوئی بات نہیں، عوام سب سمجھتے ہیں، مشرقِ وسطیٰ کو دوبارہ عظیم بنائیں!’