The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

مردان میں فیصل آباد کا جوڑا غیرت کے نام پر قتل
خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے مولانا کلی فاطمہ میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑےکو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ گیا۔

پولیس کو دی گئی ایف آئی آر کے مطابق مقتول شخص کے بھائی مظہر اقبال نے بتایا کہ اس کا 51 سالہ بھائی ظفر اقبال کئی سال بعد فیصل آباد سے مردان واپس آیا تھا، اس کے ہمراہ اس کی بیوی فرزانہ عرف گل بی بی، عمر 40 سال، بھی تھیں۔

مظہر اقبال نے بیان دیا کہ یہ جوڑا اس کے گھر موجود تھا جب ملزمان نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کا بھائی اور بھابھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، اس نے مزید کہا کہ وہ خود، اس کی بیوی اور بچے اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

مظہر اقبال نے ایف آئی آر میں جن ملزمان کو نامزد کیا ہے ان میں سر بلند، منیر خان، اسد شاہ، اور عمران (تمام کا تعلق جہانگیرہ سے) اور واجد اور محمد حسین (بابینئی سے) شامل ہیں۔

مدعی نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کے خلاف غیرقانونی طور پر گھر میں گھسنے، اہل خانہ پر حملہ کرنے، جسمانی نقصان پہنچانے، اور اس کے بھائی اور بھابھی کے قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

مردان کے ضلعی پولیس افسر کے ترجمان محمد فہیم نے ڈان ڈاٹ کوم کو بتایا کہ مقتول جوڑے نے تقریباً 17 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، انہوں نے بتایا کہ ظفر  اقبال کئی سال بعد اپنے بھائی کے گھر واپس آیا تھا۔

فہیم کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر خاتون کے خاندان کے افراد نے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے،  تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کو تحصیل کٹلانگ کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ظفر کے بھائی نے جبر پولیس اسٹیشن کی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

غیرت کے نام پر قتل ایسے افراد، خصوصاً خواتین، کا قتل ہے جنہیں خاندان کے افراد یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے خاندان کی عزت کو نقصان پہنچایا ہے۔

پاکستان میں غیرت کے نام پر  2024 کے دوران بھی خواتین  کی جانیں لی جاتی رہیں، جو معاشرے میں رائج ’ عزت و غیرت’  کے گہرے تصورات کی عکاسی کرتا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی ) کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات ملک بھر میں جاری رہے، جن میں سندھ اور پنجاب میں خاصی تعداد دیکھی گئی۔

جنوری سے نومبر کے درمیان کل 346 افراد غیرت کے نام پر قتل کا نشانہ بنے،  پچھلے دو سالوں میں بھی ان واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

2023 میں 490 غیرت کے نام پر قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 2022 میں یہ تعداد 590 تھی۔