The Dawn News - World - Asia

ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کا اسرائیلی منصوبہ رد کردیا تھا، خبر رساں ادارہ
عالمی خبر رساں ادارے نےکہا ہے کہ امریکی صدر نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کرنے کی کارروائی کی مخالفت کی۔

برطانوی روزنامے ٹیلیگراف کی  رپورٹ کے مطابق دو امریکی حکام نے  عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کر دیا تھا۔

ایک امریکی اہلکار کاکہنا تھا کہ’ کیا ایرانیوں نے ابھی تک کسی امریکی کو قتل کیا ہے؟ نہیں،  جب تک وہ ایسا نہیں کرتے، ہم سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے پر بات بھی نہیں کر رہے۔’

فاکس نیوز کے ایک انٹرویو کے دوران جب وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹرمپ کے مبینہ ویٹو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے  اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ’ ایسی بہت سی جھوٹی رپورٹس سامنے آتی ہیں جن میں ایسی گفتگو کا ذکر ہوتا ہے جو کبھی ہوئی ہی نہیں، میں اس پر بات نہیں کروں گا۔’

اس بارے میں متضاد بیانات سامنے آئے ہیں کہ آیا صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایران پر حملہ شروع کرنے کی اجازت دی تھی یا نہیں، انہیں اس کارروائی کے بارے میں ہفتے کے اوائل میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز اسرائیل اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ضرورت پر زور دیا اور اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا: ’  جلد ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان امن ہوجائے گا ! اس وقت بہت سی کالز اور ملاقاتیں جاری ہیں۔’

قبل ازیں اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کو بھی اسرائیل کی حکمتِ عملی سے خارج نہیں کیا گیا ہے۔

دی یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہفتہ کے روز امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل کی ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی کوششوں میں ’ناقابلِ ہدف‘ نہیں ہیں۔