The Dawn News - World - Middle East

ایران نے میری خواب گاہ کی کھڑکی پر میزائل فائر کیا، اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی حکومت نے  ان کے گھر کی خواب گاہ کی کھڑکی پر میزائل فائر کرکے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا دشمن نمبر ایک قرار دیا تھا اور مبینہ طور پر ان کے خلاف 2 قاتلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرچکا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بینجمن نتن یاہو نے انکشاف کیا کہ ایران نے مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا دشمن نمبر ایک قرار دیا تھا اور مبینہ طور پر اُن کے خلاف دو قاتلانہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، ایک پنسلوانیا کی ریلی میں اور دوسرا ٹرمپ کے گالف کلب میں،کیونکہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے کو ختم کرنے اور ایران کی جوہری صلاحیتوں کے خلاف سخت مؤقف اپنایا تھا۔

نیتن یاہو نے زور دیا کہ ٹرمپ کی کارروائیاں، جن میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری، جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، اور ایران کو یورینیم کی افزودگی سے روکنے کی ضد شامل ہے، انہیں ایران کا اولین ہدف بنا گئیں۔

بینجمن نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ وہ بھی ایرانی حکومت کا ہدف تھے جب ان کے گھر کی خوابگاہ کی کھڑکی پر ایک میزائل داغا گیا، انہوں نے خود کو ٹرمپ کا ’جونیئر پارٹنر‘ قرار دیا جو ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو روکنے کی دھمکی میں شامل تھا۔

نیتن یاہو کے مطابق، اسرائیل کو ایک دوہرے وجودی خطرے کا سامنا تھا، ایک طرف ایران کا تیزی سے یورینیم کی افزودگی کی جانب بڑھنا تاکہ جوہری ہتھیار تیار کیے جا سکیں، اور دوسری طرف آئندہ سالوں میں بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے میں وسیع اضافہ، یہ ایسے خطرات تھے جنہوں نے اسرائیل کو 12 ویں گھنٹے میں فیصلہ کن جواب دینے پر مجبور کر دیا۔

یہ انٹرویو نیتن یاہو کا پہلا بیان تھا جس میں انہوں نے 13 جون کو شروع کی گئی اسرائیلی فوجی کارروائی ’آپریشن رائزنگ لائن‘ کی وضاحت کی، جس کا مقصد ایرانی جوہری اور میزائل ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا، نیتن یاہو نے اس مہم کو اسرائیل کی بقا اور عالمی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا۔