The Dawn News - Pakistan - Lahore

لاہور: پسند کی شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا قتل
لاہور میں پسند کے شادی کرنے والے ایک اور جوڑے کو ابدی نیند سُلا دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے رہائشی مقتولین نے چند روز قبل ہی پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے اہلخانہ رضامند نہیں تھے۔

پولیس حکام نے واقعے کے حوالے سے تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نوبیاہتا جوڑے کو گھر کے اندر گھس کر قتل کیا گیا، دونوں کی شادی پر نالاں لڑکی کے گھر والوں نے ہی دوہرے قتل کی واردات انجام دی ہے۔

واضح رہے کہ 6 جون کو لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں بھی پسندکی شادی کرنے پر ناراض ملزمان نے 2 افرد کو قتل کر دیا تھا، جن کی شناخت سعید اور اُن کے بیٹے شمشیر کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح افراد مقتول سعید کے بیٹے احسن کے قتل کرنے کے ارادے سے اس کے گھر آئے تھے، تاہم احسن کو گھر پر موجود نہ پاکر انہوں نے اُس کے والد سعید اور بھائی شمشیر کو قتل کر دیا تھا۔