The Dawn News - World - America Europe

امریکی فوج نے جدید ہتھیاروں میں معاونت کے لیے اوپن اے آئی سے معاہدہ کرلیا
امریکی محکمہ دفاع نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی سے 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کرلیا  تاکہ آرٹیفشیل انٹیلی جنس (اے آئی) کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جا سکے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق معاہدے کے تحت اوپن اے آئی ادارہ ایسے جدید اے آئی نمونے تیار کرے گا جو جنگی محاذ اور انتظامی امور میں اہم قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں امریکی فوج کو مدد فراہم کریں۔

امریکی محکمہ دفاع وہ پہلا ادارہ بن گیا، جس نے اوپن اے آئی کے ساتھ فوجی ہتھیاروں کو جدید کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق وہ معاہدے کے تحت یہ ظاہر کرے گا کہ جدید ترین اے آئی کس طرح سرکاری کاموں کو بہت بہتر بنا سکتی ہے،  مثلا اے آئی کس طرح فوجی اہلکاروں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے سمیت سائبر دفاع کے نظام کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

اے آئی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں جیسا کہ میٹا، اوپن اے آئی اور پالینٹیر (Palantir) جو امریکی کاروباری شخص پیٹر تھیئل (Peter Thiel) کی قائم کردہ دفاعی ٹیک کمپنی ہے، اب امریکی فوج کو اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی دوڑ میں شامل ہو چکی ہیں۔

پیٹر تھیئل ایک قدامت پسند ٹیک ارب پتی ہیں جن کا سیلیکون ویلی میں دائیں بازو کے رجحانات کو فروغ دینے میں نمایاں کردار رہا ہے۔

گزشتہ سال کے آخر میں اوپن اے آئی اور دفاعی ٹیکنالوجی کی ایک اور کمپنی Anduril Industries نے بھی ایک شراکت داری کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد سیکیورٹی مشنز کے لیے اے آئی حل تیار کرنا اور انہیں استعمال میں لانا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع نے اوپن اے آئی کے ساتھ ایک ایسے وقت میں فوجی طاقت کو اے آئی کے ذریعے بڑھانے کا معاہدہ کیا ہے جب کہ امریکا کے سب سے بڑے اتحادی ملک اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ جاری ہے اور امریکا بلاواسطہ مذکورہ جنگ میں مداخلت کے عندیے بھی دے چکا ہے۔