The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عالمی حالات کا اثر ملک پر پڑے گا، قوم کو متحد ہونا چاہیے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان  نے کہا  ہے کہ عالمی حالات کا ملک پر اثر پڑے گا، سب پاکستانیوں کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عالمی حالات کا علم ہے، انہوں نےکہا ہے کہ عالمی حالات کا ملک پر اثر پڑے گا سب پاکستانیوں اس وقت متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل پر  عمران خان کا جو موقف ہے وہ سب کو پتا ہے، وہ کہتے ہیں  کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے اس کا بہت دکھ ہے۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ  عمران خان نے  احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے موخر کی ہے۔

عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ان حالات  میں پاکستانی قوم کو اکٹھا ہونے چاہیے اور  متحد ہونے پر توجہ دینی چاہیے۔

ایک سوال کے  جواب میں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے احتجاج سے  اظہار لاتعلقی نہیں کیا، عمران خان کے لیے جو بھی احتجاج کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔

انہوں نےکہا کہ  جو پالیسی میکنگ انکل کر رہے ہیں ، جو امریکا میں انکل بیٹھے ہیں ان کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں، ہم وزیر اعظم،  صدر اور فیلڈ مارشل کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔

عظمیٰ خان نے الزام لگایا کہ  زررداری،نواز شریف اور مریم  نواز پاک بھارت جنگ کے دوران کچھ نہیں بولے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امید کر رہے ہیں یہ 17سیٹوں والے جو ہمارے اوپر آئے ہیں ہمیں کچھ بتائیں گے یہ ان کا کام ہے،  اب وقت موجودہ حکومت کا ہے ، وہ اپنا موقف سامنے لائیں، وزیر اعظم اور صدر کا کام بولنا ہے۔

نورین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج  عمران خان سے بڑی مشکل سے  ملاقات ہونےدی گئی۔

بجٹ سے متعلق عمران خان کی رائے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران  خان کا کہنا ہے کہ  یہ اشرافیہ کا بجٹ ہے، غریب کے حالات بہت برے ہو گئے ہیں، سارا ٹیکس تنخواہ دار طبقہ دے رہا ہو گا وہی بوجھ اٹھاتا ہے۔

نورین خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید غربت بڑھے گی، حالات بھی خراب ہو رہے ہیں،  33 لاکھ تعلیم یافتہ لوگ تین سال میں ملک چھوڑ گئے ہیں، ملک چھوڑ کر جانے والے 30 ہزار ڈالر ساتھ لے جاتے ہیں دیکھ لیں کتنا فارن ایکسچینج  ملک سے باہر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ  خیبرپختونخوا میں جو بجٹ پیش ہوا ہے وہ مشاورت کے بعد پاس ہوگا۔

نورین خان نے مزید کہا کہ  بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ علی امین، تیمور جھگڑا، مزمل اسلم، شبلی فراز سب ملاقات کے لیے  آئیں ان سے مشاورت ہو گی تو کے پی کا بجٹ پاس ہو گا۔