The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بجٹ گمراہ کن اور فراڈ ہے، عوام کے گلے پر چھری پھیری گئی، عمر ایوب خان
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ نئی مالی سال کے بجٹ میں عوام کو گمراہ کیا گیا، بجٹ 26-2025 میں عوام کے گلے پر چھری پھیری گئی ہے،گزشتہ 3 سالوں کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میری بجٹ تقریر کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا، قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی، ہماری جماعت کی ایران کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں قرارداد کو بھی براہ راست نشر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ’ورچوئل مارشل لا‘ لگا ہوا ہے، یہاں نہ آزادی اظہار کی اجازت ہے اور نہ ہی جمہوریت، جس طرح ہمارے حقوق کو سلب کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ وفاقی حکومت کا 6 ہزار 500 ارب روپے خسارے کے ساتھ نئی مال سال کا بجٹ اطلاق سے قبل ہی اپنی موت آپ مر جائے گا، وزارت خزانہ میں بجٹ لانے سے قبل خسارے کا سائز، آمدن کا تخمینہ، ایکسچینج ریٹ کیا ہوگا اس کا اندازہ لگایا جاتا ہےکیونکہ اس میں قرضوں کی سود کے ساتھ واپسی اور اپنے اخراجات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے ٹریڈ بیلنس پر بھی دھیان رکھنا ہوتا ہے، تاہم یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایران-اسرائیل کشیدگی کے پہلے دن ہی تیل کی قیمت 64 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 74 سے 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ  چکی ہے، مستقبل میں تیل کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

رہنما پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درآمدات کا 25 فیصد خرچ پیٹرولیم مصنوعات پر ہوتا ہے، یہ خرچہ اگر خطے کی موجودہ صورتحال میں بڑھے گا تو پھر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی اوپر جائے گا جس سے روپے پر مزید دباؤ آنے کا امکان ہے، پاکستان کو 7 ہزار 500 ارب سے 8 ہزار ارب روپے کے قرض بمعہ سود واپس کرنے ہیں جس سے وفاق کا بجٹ ختم ہو جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران-اسرائیل جنگ کے دوران امریکا کی 2 سے 3 نیوکلیئر سب میرینز  پھر رہی ہیں، ایران نے بھی جوابی کارروائیوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ دنیا بھر میں یومیہ خام تیل کی پیداوار 8 کروڑ 20 لاکھ بیرل ہے، جس میں سے ایران کا حصہ 35 سے 40 لاکھ بیرل ہے جب کہ تیل کی یومیہ کھپت 10 کروڑ 40 لاکھ بیرل ہے۔

انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں خام تیل کا 1.2 ارب بیرل کا ذخیرہ موجود ہے جو کہ صرف 10 سے 12 دن کے لیے کافی ہے، ان حالات میں پاکستان کا کیا شیئر ہوگا یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ حکومت متبادل جگہوں سے تیل کی خریداری کرے گی، کیا وہ تیل افغانستان اور تاشقند سے جہاز کے ذریعے لائیں گے؟ ان کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وفاقی حکومت روز مرہ کے اخراجات کو نئے مالی سال کے لیے تقریباً 5 ہزار 300 ارب سے کم کر کے 2 ہزار 400 ارب روپے تک لے آئی ہے، جب میں نے متعلقہ افراد سے پوچھا تو انہوں نے کہا یہ غلطی ہوگئی ہے، یہ کون سے غلطی ہے جس میں اربوں روپے کو کم کر دیا گیا۔