The Dawn News - Pakistan

ٹیکس افسران کو تھانیدار جیسے اختیارات دینا ناقابل قبول ہے، تاجر رہنما
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کی وصولی کے طریقہ کار پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ٹیکس افسران کو بے جا اختیارات دیے گئے جو ناقابل قبول ہیں، ناقص پالیسوں کے باعث کئی بزنس مین ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے سینیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایف بی آر افسران کو ایس ایچ او جیسے اختیارات دینے، کاروبار پر بلا نوٹس چھاپے مارنے کے اختیارات دینے کے فیصلوں کو  مسترد کرتے ہیں۔

ثاقب فیاض مگوں نے مزید کہا کہ ای ایف ایس اسکیم کے دائرہ کار میں مقامی مینوفیکچررز کو شامل کرنے کے بجائے مزید ٹیکس لگا دیے گئے۔

نائب صدر ایف پی سی سی آئی آصف سخی نے کہا کہ حکومت ہماری نہیں سن رہی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کاروبار دوست پالیسیاں بنوائیں، تاجروں کو چور بولنا بند کیا جائے، ہم معیشت کو چلا رہے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ نے اس موقع پر کہا کہ پچھلے سال کا ٹیکس ہدف کیوں پورا نہیں ہوا، اس حوالے سے کمیٹی بنائی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

تاجر رہنما ناصرخان نے کہا کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعت کار بیرون ملک جا رہے ہیں، ہم بھی فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

واضح رہے فنانس بل 26-2025 میں ایف بی آر افسران کو مزید اختیارات دینے کی تجویز سامنے آئی تھی تاہم اسے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔