The Dawn News - World - America Europe

لندن: ایران کے سفارتخانے کے باہر جھگڑے میں 2 افراد زخمی، 7 ملزمان گرفتار
لندن میں ایران کے سفارت خانے کے باہر جھگڑا کرنے پر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لندن میں ایران کے سفارت خانے کے باہر ’جھگڑے‘ کے واقعے کے بعد 7 افراد کو حملے کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس (میٹ) نے کہا کہ مغربی لندن کے علاقے میں مظاہرین کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، زخمی ہونے والوں کو شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے شبہے میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

میٹ نے بتایا کہ 2 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور ہسپتال منتقل کیا گیا، انہیں جان لیوا زخم نہیں آئے۔

ایران کی مذہبی قیادت کی مخالفت کرنے والے مظاہرین اتوار سے مغربی لندن میں واقع سفارت خانے کے باہر جمع تھے، جہاں انہوں نے ایران کی ’معزول بادشاہت‘ کے جھنڈے اور کچھ اسرائیلی پرچم لٹکا دیے تھے۔