The Dawn News - World - America Europe

مسلم ممالک اسرائیل پر مؤثر پابندیوں کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں، رجب طیب اردوان
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے ’زہریلے پروپیگنڈے‘ کو نظر انداز کرنے اور مذاکرات پر زور دینے کی اپیل کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مغربی رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ’بلا مشروط حمایت‘ فراہم کر رہے ہیں۔

استنبول میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ترکیہ مشرق وسطیٰ میں سرحدوں کو ’خون سے‘ دوبارہ کھینچنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے او آئی سی کے 57 رکن ممالک سے کہا کہ یہ ہمارے لیے انتہائی اہم ہے کہ ہم اسرائیل کی غنڈہ گردی کو ختم کرنے کے لیے نہ صرف فلسطین میں بلکہ شام، لبنان اور ایران میں بھی زیادہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے امریکا کے ساتھ نئے جوہری مذاکرات سے قبل کیے گئے، جن کا مقصد ان مذاکرات کو سبوتاژ کرنا تھا، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل نہیں کرنا چاہتا۔

استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے ان ممالک سے اپیل کی، جو اسرائیل پر اثر و رسوخ  رکھتے ہیں، کہ وہ اسرائیل کے ’زہریلے پروپیگنڈے‘ پر کان نہ دھریں، اور وسیع تر جنگ کو روکنے کے لیے بات چیت کے ذریعے حل تلاش کریں۔

انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر اسرائیل کے خلاف مؤثر پابندیوں کے نفاذ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔