The Dawn News - News

اسرائیل کی جانب سے ایرانی میزائل روکنے کی شرح 90 سے کم ہوکر 65 فیصد پر آگئی
ایک سینئر انٹیلی جنس اہلکار نے ’این بی سی نیوز‘ کو بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں سے صرف 65 فیصد کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام روک سکا، جو کہ ایک دن پہلے تقریباً 90 فیصد میزائل روک رہا تھا۔

اسرائیل کے سابق اعلیٰ انٹیلی جنس اہلکار (جو اب بھی روزانہ حکومتی بریفنگ میں شریک ہوتے ہیں) کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی بہت جدید میزائل موجود ہیں، اور وہ ان کا استعمال کر رہا ہے۔

یہ اہلکار  معلومات کی حساسیت کی وجہ سے عوامی طور پر بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے پچھلے چند دنوں میں داغے گئے تیز رفتار میزائلوں کی وجہ سے اسرائیل کو ان کے اہداف کے قریب پہنچنے سے پہلے تیاری کا کم وقت ملا۔

ایرانی سرگرمیوں کے ایک طویل عرصے سے مبصر اس اہلکار نے کہا کہ اگرچہ ایران کو پچھلے ہفتے اسرائیلی حملے میں اعلیٰ قیادت کے نقصانات اٹھانے پڑے، لیکن ان کے پاس اب بھی ایسے میزائل ذخائر موجود ہیں، جو طویل مدت تک جوابی حملوں کے لیے کافی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ایرانی حکمتِ عملی کو ’تذویراتی صبر‘ (strategic patience) قرار دیا۔