The Dawn News - Pakistan - Lahore

لاہور: 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 9 مئی سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ آج کوٹ لکھپت جیل کی سماعت کے دوران سنایا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں گزشتہ روز  شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ملک نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کئی ماہ قبل شادمان آتشزدگی کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ 16 جون کو لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی تھانہ شادمان آتشزدگی کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کی اور انہیں ایک لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔

پس منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

احتجاج کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا tha، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔