The Dawn News - Pakistan

پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں
ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک کے لیے پروازیں معطل کردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پروازیں خلیجی ممالک کی کشیدہ صورت حال کے باعث ملتوی کی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کیلئے فلائٹ آپریشن منسوخ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے تھے، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اس آپریشن کو ’ بشارت فتح ’ کا نام دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بعد ازاں، ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈوں پر حملے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی فضائی حدود بند کر دی تھی۔